ذوالفقار علی
کشتواڑ//کشتواڑمیں اتوار کو موسم خوشگوار رہا۔ اس دوران اتوار مارکیٹ(Sunday Market)میں لوگوں کی غیر معمولی چہل پہل دیکھی گئی۔ لوگوں نے رھیڑیوں سے گرم ملبوسات کی جم کر خریداری کی۔سرمائی ایام شروع ہوتے ہی یہاں پر جگہ جگہ رھیڑی فروش گرم ملبوسات فروخت کرتے ہیں۔رھیڑی فروش فروش نثار احمد نے بتایاکہ امسال ٹھنڈ زیادہ ہونے سے ابھی سے اچھی خریداری ہونا شروع ہوگئی ہے۔خریداری میں بزرگ، خواتین اور چھوٹے بچوں کی بھی بڑی تعداد دیکھی گئی۔