ڈوڈہ//محمد اصغر بٹ//سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں سراج کرکٹ کلب ڈوڈہ کی جانب سے سراج چمپئن شپ کا آغاز ہوا۔ اس کا افتتاح سابقہ وزیر مملکت خالد نجیب سہروردی نے کیا ۔چمپئن شپ کے پہلے روز ڈوڈہ ٹائیگرز اور الیون سٹار ڈوڈہ کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔اس میچ میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر افتخار احمد اعزازی مہمان کے طور مشامل ہوئے۔اْن کے ہمراہ تحصیلدار ڈوڈہ، و دیگر اہم شخصیت بھی موجود تھی۔واضح رہے کہ سراج سپورٹس کلب ڈوڈہ کا پہلا کلب ہے جس کی بنیاد 1950 میں رکھی گئی۔اس چمپئن شپ کو کلب کے ارکان سوہیل ظفر ٹھوکر، ڈاکٹر جمشید زرگر، مدثر شفیح رنگریز، نوشیر بٹ، جہانگیر نظامی کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔