وزیر احمد خان
مہور//ضلع ریاسی کے بالائی علاقوں میں پیر کی شب سے بھاری برفباری جاری رہی۔مہور ،درماڑی ،بگہ ،انگرالہ ،سنگڑی ،چسانہ ،سنگلی کوٹ ،طولی ماجرہ کنڈ ،کنڈردھان میں مسلسل بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔منگل کو لوگ زیادہ تر گھروں میں ہی محصور رہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاسی کے ٹکسن ،لدھ ،لار ،پنیالا ، رنگلائی ، گلاب گڑھ ، نیوچ ،ڈہکی کوٹ ،ننگئے تھوپ ،پنجی گلی ،ماکھی دھار ،برنگلہ، بٹھوئی ،نرم ڈکھا ،چنگرہ ،اپر شیر گڑھی ،ممنکوٹ ،سرسوت ،نند کوٹ ،اچھنگجا،مل سنمبل ،سناطن، اچھنی بھنولہ میں ایک سے تین فٹ برف پڑی۔برف بھاری کی وجہ سے انگرالہ سے نیوچ رابطہ سڑک پر پسیاں گرنے سے بند ہوگئی ۔مذکورہ علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے۔ ہیڈ کوارٹر چسانہ سے سنگلی کوٹ لیبڑ رابطہ سڑک پربھی جگہ جگہ پسیاں گر آنے کی وجہ سے ٹریفک آمدورفت کے لئے بند ہے۔ مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ ایک ماہ قبل بجلی کا ٹرانسفارفر خراب ہوا تھا اس کی آج تک مرمت نہ کی گئی۔ محکمہ کے ملازمین ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔شخص محمد امین نے بتایا کہ ایک ماہ سے لار کا ٹرانسفارمر جل چکا ہے۔ محکمہ کچھ روز پہلے دوسرا ٹرانسفارفر نصب کیا تھا جبکہ وہ خراب ہے۔ سنگلی کوٹ کے لوگوں نے بتایا کہ سنگلی کوٹ کی میںمارکیٹ میں محکمہ کی طرف سے 63 kv کا ٹرانسفارمر نصف کیا گیا تھاجو ایک ہفتہ سے خراب پڑا ہے۔ محمد یوسف نے بتایاکہ سنگلی کوٹ کا ٹرانسفارمر خراب ہونے سے سنگلی کوٹ کے ایک سو کنبہ گھپ اندھیرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔