سرفراز چک
منڈی // تحصیل کمپیلکس منڈی میں محکمہ پولیس کی جانب سے سول ڈیفنس کی طرف سے ایک روز جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا جسکی قیادت سول ڈیفنس کے ڈی ایس پی کیول شرما نے کی۔ محکمہ کے افسران اور ماہرین ،ملازمین نے عوام کو مشکلات اور ہنگامی حالات سے نپٹنے کے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں۔ پروگرام میں آفات ِ سماوی جیسے زلزلے کے وقت، ہارٹ اٹیک کے وقت یا آگ لگتے وقت یا برف کے نیچے کوئی آجائے اور دیگر ہنگامی حالات کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جہاں اپنی جانوں کو بچانے کے متعلق جانکاری دی گئی وہیں دوسروں کی مدد کرنے کے طریقوں کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار منڈی عبدالقیوم نے کہا کہ اس سے عوام منڈی اور رضاکاروںکو بہت فائدہ ہوگا اور متعلقہ محکمہ کے تحت منڈی کے نوجوانوں کو مفت تربیت دینے کے لئے تیار کیا جا ئے گا اور جسکی فہرست جلد ہی متعلقہ محکمہ کو دی جائے گی۔ اس پروگرام میں سول سوساٹی منڈی کے علاوہ لورن، ساوجیاں ،اعظم آباد، فتح پور، کے لوگ اور مختلف محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔ مقررین نے ایسے پروگرام منعقد کرنے پر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی ایس پی کیول شرما نے مشکلات سے بچنے کے لئے تفصیل کے ساتھ جانکاری دی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ گاڑیوں پر گنجائش سے زیادہ سواریوں ہونے کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں۔ اْنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر ایسا کسی بھی جگہ ہوتا ہے تو آپ ایس ایچ او یا تحصیلدار منڈی کو مطلع کر سکتے ہیں نیزگاڑیوں کے مالکان کو بھی چاے کہ وہ اورلوڈنگ بند کریں اس کے نتائج برے ہوسکتے ہیں۔