کشتواڑ// مغل میدان کے سمبلو کچھل علاقہ میں کانگریس کی ایک میٹنگ رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی منعقد ہوئی ۔ پریس ریلیز کے مطابق اس دوران پی ڈی پی اور بھاجپا سے وابستہ متعدد کارکنان نے کانگریس کا دامن تھاما ۔غلام محمد سروڑی نے نئے شرکا کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس جموں و کشمیر کی عوام کی آوز ہے اور کانگریس جموں و کشمیر کی عوام کی خواہشات کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے۔موصوف نے اس موقع پر اندروال میں 2002کے بعد کی خصولیابیوں پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ سماج کے ہر طبقہ کے مابین یکساں ترقی ہوئی ہے ۔سروڑی نے کہا کہ کانگریس عوام کی جماعت ہے اوراس کی طاقت عوام کے ہاتھوں میں ہے ۔انہوں نے اس موقع پر نئے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گے اقدامات پر روشنی ڈالی۔