رشےد زرگر
سرنکوٹ // سرنکوٹ میں لسانہ ڈیریاں کے قریب جمعہ کو دن گےارہ بجے ایک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں جموں منتقل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب لسانہ ڈےرےاں کے نزدےک کچھ نوجوان مےٹا ڈور زےر نمبر JK12/2737 کے پیچھے سیڑھیوں پر لٹکے ہوئے تھے۔ ان نوجوانوں نے ڈرائیور کو رکنے کے لئے آواز دی لیکن چونکہ گاڑی مےں ڈھول باجے بج ر ہے تھے اس لئے وہ ان کی آواز نہ سن سکا ۔ گاڑی رکتے نہ دیکھ کر سیڑھی پر لٹکے دو نوجوانوں نے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے سڑک پر گر کر محمد سفےر ولد ،محمد ےاسےن ساکنہ سنگےوٹ عمر16سال اور عبد الرحمان ولد علی محمد ساکنہ سلونےاں منڈی عمر17 سال شدےد زخمی ہو گئے ۔انہیں فوری طور پر ضلع ہسپتال سرنکوٹ لاےا گےا جہاں ابتدائی طبی امداد دےنے کے بعد دونوں کو مےڈےکل کالج جموں کےلے رےفر کےا گےا۔تاہم بی جی گلی کے مقام پر محمد سفےر زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ اس کی نعش واپس سرنکوٹ ہسپتال واپس لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ عبدالرحمان کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں میں داخل کیا گیا ہے ۔ اس ضمن مےں سرنکوٹ تھانہ میں اےف آئی آر زےر نمبر298/17 زےر دفعہ279/337/304A RPC درج کر لی گئی ہے۔ پولےس نے گاڑی بھی ضبط کر لی ہے جبکہ ڈرائےور فرار بتاےا جاتا ہے۔