بھدرواہ//اڑان نیوز//ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر نے اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ، ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما، ایس ایچ او بھدرواہ انسپکٹر منیر احمد خان اور انچارج پولیس چوکی تھنالہ خلیل احمد کے ہمراہ سرتنگل بھدرواہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ کا مقصد پولیس اور عوام کے تعلقات بہتر بنانا تھا۔ اس میٹنگ میں سرپنچوں، پنچوں، سماجی وسیاسی ممبران کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں ریٹائرڈزیڈ ای او گنی شام منہاس، شوکت حسین، علی محمد بٹ، سرتاج احمد، ہاشم دین، ارشاد احمد، خزان سنگھ، شکور احمد وانی، عبدالرشید، ستیش کمار، سریش کمار، رومیش چندر نمبردار وغیرہ بھی شامل تھے۔میٹنگ کے دوران لوگوں نے شراکھی سے تھنالہ رابطہ سڑک کی تعمیر، سرمائی ایام کیک دوران بجلی وپانی کی مسلسل سپلائی،سرتنگل میں نئی پولیس چوکی کے قیام سمیت کئی مطالبات کئے۔ پولیس افسران نے سبھی مسائل کو نوٹ کیا اور یقین دلایاکہ وہ متعلقہ حکام کی نوٹس میں لاکر ان کے حل کو یقینی بنائیں گے۔ پولیس افسران نے سرتنگل میں مدرسہ کے بچوں اور سٹاف سے بھی تبادلہ خیال کیا اور انہیں مشورہ دیاکہ وہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیم بھی حاصل کریں۔ لوگوں نے امن وامان بنائے رکھنے اور سماج سے جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کو بھرپورتعاون دینے کا یقین دلایا۔