اڑان نیوز
ریاسی / /خزانہ اور منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے انندا نے کل کہا کہ ریاست میں پچھلے تین برسوں کے دوران پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط سرکار نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل جاری رکھتے ہوئے لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی۔ وزیر موصوف ریاسی میں بھارکھ پونی علاقے میںایک عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر نے لوگوں کو خبردار کیا کہ چند مفاد پسند عناصر ریاست کے لوگوں کو انتشار میں ڈالنے کے درپے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ کسی بھی قسم کے افواہوں کی طرف کان نہ دھریں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اپنے تجربوں کے بنیاد پر یہ محسوس کیا ہوگا کہ پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں موجودہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں کتنی سنجیدہ ہے۔ بجلی ، سڑک اورپانی کے پروجیکٹوں پر جاری کام کی تفصیلات دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ جن علاقوں میں اس طرح کی سہولیات ابھی تک فراہم نہیں کی گئی تھی ۔حکومت ان علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دے کر لوگوں کو ضرورت کے مطابق سہولیات فراہم کرنے میں تمام طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔اس سے قبل وزیر نے دھال لیٹر گائوں میں 5.86لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کئے گئے 63کے وی اے بجلی ٹرانسفارمروں کا افتتاح کیا۔ مختلف محکموں کے سینئر افسران وزیر کے ہمراہ تھے۔