پرتپال سنگھ
پونچھ// مسلسل4ماہ کے تعطل کے بعد پیر کے روز پونچھ، راو¿لاکوٹ”راہ ملن“ سے منقسم خاندانوں کے دوبارہ ملنے کی واحد امید بحال ہو گئی۔ پیر کو سپورٹس سٹیڈیم پونچھ سے راؤلا کوٹ کے لئے بس روانہ ہوئی جس کیلئے حدِ متارکہ پر گیٹ بعد دوپہر 2بج کر 45منٹ پر کھولا گیا اور2بج کر 55منٹ پر بند ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق پونچھ سے پاستانی زیر انتظام کشمیر کی طرف کوئی نیا مسافر نہیں گیا اور نہ ہی وہاں سے واپس آیا جب کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے 20مہمان پونچھ پہنچے جن میں 5خواتین اور 15مرد تھے ۔ اس موقع پر انچارج کسٹوڈین چکاں دا با غ ارشاد احمد صوفی اور پاکستان کے ان کے ہم منصب نعیم احمد موجود تھے ۔واضح رہے کہ جولائی ماہ کے اوائل میں پونچھ سیکٹر میں بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کے بعد آر پار بس سروس اور تجارت بند ہو گئی تھی ۔ گذشتہ ہفتے آر پار کے حکام کے درمےان لائن آف کنٹرول پر ہو نے والی مےٹنگ مےں بس اور ٹرک سروس کو بحال کر نے کا فےصلہ کےا گیا تھا ۔ منگل کے روز سے دو طرفہ تجارت بھی بحال ہو جائے گاجس کے لےے لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہےں ۔