اڑان نیوز
جموں// کئی وفود آج وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقی ہوئے اور انہیں درپیش مسائل سے باخبر کیا۔پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس کے ایک وفد نے صنعتی تجارت اور سیاحت میں از سر نو روح پھونکنے کیلئے وزیر اعلیٰ کا شکر یہ ادا کیا۔انہوںنے ملک بھر میں جموں و کشمیر کی سیاحت کو ترقی دینے کے اقدامات کی درخواست کی۔جے اینڈ کے شرنارتھی ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے بے گھرافراد کے مسائل سے وزیر اعلیٰ کو روشنا س کیا اور ان کا سد باب ڈھونڈنے کی درخواست کی۔مائیگرنٹوں کے ایک اور وفد نے کیمپوں میں رہائش پذیر کنبوں کے مسائل وزیرا علیٰ کو سنائے۔ رام بن کے نیل ٹاپ سے آئے ہوئے ایک وفد نے برسی سے کاسٹی گڈھ تک سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ ہیرا نگر کے سرحدی علاقوں کے ایک وفد نے کئی معاملات وزیر اعلیٰ کے ساتھ اٹھائے جن میں سرحدوں پر رہنے والے لوگوں کے مسائل شامل ہے۔انہوںنے علاقے میںسڑک رابطوں میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے تمام وفود کے مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دلایاکہ حکومت ان کے مسائل مرحلہ وار طریقے پر حل کرے گی۔