رشید زرگر+صدام حسین +عامر سہیل
سرنکوٹ +نوشہرہ +منجا کوٹ //خطہ پیر پنچال میں لگ الگ سڑک حادثات میں 3افرادجاں بحق جب کہ 7زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مغل شاہراہ پر گذشتہ شب ڈھائی بجے وادی سے سےب لانے والے ٹا ٹا مےجک کا ڈرائےور ڈوگران کے مقام پر نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گےا۔ پولےس ذرائع کا کہنا ہے کہ مےجک زےر نمبرJK22/5646 شوپےان سے سےب لوڈ کر کے سورنکوٹ کی طرف آرہا تھا کے ڈوگران کے مقام پر تیز رفتار ٹرک نے ٹا ٹا مےجک کو کچل ڈالا ۔ اس حادثہ کے نتےجہ کے مےجک ڈرائےورر عادل شفےع ولد محمد شفےع ساکنہ حلال پورہ شوپےان عمر تےس سال موقع پر ہی جاں بحق ہو گےا۔پولیس کی جانب سے فوری طور چوکی پولےس بحرام گلہ جس کی قےادت سُکھ وےر سنگھ چوکی آفےسر کر رہے تھے اپنی ٹےم کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچے اور نعش کو سب ضلع ہسپتال سورنکوٹ لاےا گےا جہاں پوسٹ مارٹم اور ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ پولےس نے اس ضمن مےں اےف آئی آر زےر نمبر263/017 زےر دفعہ304RPC مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ در ےں اثناءشام کے پونے چار بجے فضل آباد روڈ پر اےک وےگناار جس پر ابھی نمبر ہی نہےں لگا تھا دو سگے بھائی ڈرائےورنگ سےکھ رہے تھے کے بتےھڑ کے مقام پر گاڑی اےک ہزار فٹ نےچے درےا مےں جا گری نتےجہ کے طور عادل قےوم ولد عبدالقےوم عمر پچےس سال موقع پر ہی جاں بحق ہو گےا جبکہ ساجد قےوم ولد عبد القےوم عمر اٹھائیس سال شدےد زخمی حالت مےں سب ضلع ہسپتال سورنکوٹ لاےا گےا جہاں ابتدائی طبعی امداد دےنے کے بعد اسے جموں مےڈےکل کالج منتقل کےا گےا تاہم اطلاعات کے مطابق وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ۔نا ریاں نوشہرہ میں منگل کی صبح ایک مسافر بس کے حادثہ کا شکار ہونے کے نتیجہ میں 6مسافر زخمی ہو گئے جنہیں نوشہرہ ہسپتال میں ابتدائی طبی امدا د کے بعد چھٹی دے دی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جموں سے منڈی کی طرف جار رہی بس زیر نمبر JK12-3653ناریاں نوشہرہ میں فوجی کیمپ کے سامنے سڑک کے کنارے کھائی میں جا گری ۔فوجی کیمپ سے اہلکار فوری طور پر وہاں پہنچ گئے اور بچاؤ کارروائی شروع کر دی ۔ بعد میں مقامی پولیس کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی ۔زخمی مسافروں کو سب ضلع ہسپتال نو شہرہ پہنچایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امدا د کے بعد چھٹی دے دی گئی ۔پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ تحصیل منجا کوٹ میں دہری رلیوٹ علاقہ میں منگل کے روز ایک کار حادثہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق پونچھ سے جموں کی طرف ایک کار زیر نمبر 8125 – JK12 بھمبر گلی سے چند کلو میٹر دور دہری رلیوٹ میں ڈرائیور کی قابو سے باہر ہو کر لڑھک کر ایک کھائی میں جا گری ۔حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی لوگوں اور منجا کوٹ پولیس کی ٹیم نے پی ایچ سی منجا کوٹ پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع ہسپتال راجوری پہنچایا گیا ۔ وہاں ڈاکٹروں نے اس کی تشویش ناک حالت دیکھتے ہوئے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا ۔ زخمی کی شناخت ورنت سدن ولد سرن پرکاش سکنہ پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔اس ضمن میں پولیس اسٹیشن منجاکوٹ میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔