جموں//ضلع ریاسی کے کٹرہ میں ایک مسافر بس کو پیش آئے حادثہ میں کم سے کم 25زائرین زخمی ہوگئے۔شدید طور مضروب ہوئے3افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیاگیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ رابطہ سڑکدیوامائی سے کٹرہ آرہی ایک مسافر بس زیر نمبرJK02X-9817ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر سڑک سے لڑھک کرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں اس میں سوار 25مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے بچاؤ کارروائیاں شروع کیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار اور سول انتظامیہ کے لوگ بھی وہاں پہنچ گے جنہوں نے زخمیوں کو نکال کر کیمونٹی ہیلتھ سینٹر کٹرہ منتقل کیاگیا ۔ ان میں سے 3مسافروں کو جموں ریفر کیاگیا جبکہ باقی کا وہیں علاج چل رہاہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ دن کو 12:30بجے پیش آیا اور گاڑی سڑک سے قریب50فٹ نیچے جاگری۔ اس سلسلہ میں پولیس تھانہ کٹرہ میں ایف آئی آر نمبر194/2017زیر دفعات227/337آر پی سی معاملہ درج کیاگیاہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کٹرہ میں زیر علاج مریضوں خطرہ سے باہر ہیں، کچھ کو معمولی چوٹیں آئی تھیں جنہیں مرہم پٹی کے بعد ڈسچارج کر دیاگیا۔