اڑان نیوز
سرینگر // مہاراجہ گلاب سنگھ کی طرف سے 1872میں شروع کی گئی سالانہ دربار موؤ کی روایت کے تحت گرمائی دارالحکومت میں جمعہ کے روز سول سیکریٹریٹ آئندہ 6ماہ کے لئے بند ہو گیا اور اب 6نومبر کو سرمائی دارالحکومت جموں میں کھلے گا ۔ ایک سرکاری ترجمان نے یہاں بتایا کہ سول سیکریٹریٹ اور دیگر دربار موؤ دفاتر جو 5روز کے ہفٹہ کے تحت کام کر تے ہیں ، آج یہاں بند ہو گئے اور 6نومبر کو جموں میں کھلیں گے ۔ ہفتہ میں 6دن کام کرنے والے دفاترآج یعنی ہفتہ کے روز بند ہو ں گے ۔